ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:تعلقہ مرڈیشور زون کھیل مقابلوں میں بینا وئیدیا ہائی اسکول طلبہ کی بہترین کارکردگی

بھٹکل:تعلقہ مرڈیشور زون کھیل مقابلوں میں بینا وئیدیا ہائی اسکول طلبہ کی بہترین کارکردگی

Wed, 14 Sep 2016 21:15:55    S.O. News Service

بھٹکل:۱۴/ستمبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ مرڈیشور زون کے کھیل مقابلوں کا انعقاد نیشنل ہائی اسکول مرڈیشورمیں منعقد ہوا تھا جس میں بینا وئیدیا ہائی اسکول کے طلبا نےبہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تعلقہ سطح کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری بینا ویدیا اسکول کی جانب سے بذریعہ پریس ریلیز دی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق لڑکوں کےزمرے  میں شہزاد کٹپاڑی نے 200میٹر دوڑمیں بھی اول آنے کے ساتھ ساتھ ٹرپل جمپ میں بھی اول مقام حاصل کیا ہے، جبکہ اس لڑکے نےلانگ جمپ میں دوم مقام حاصل کیا ہے۔ ناگراج وئیدیا ، پرتیکشھا نائک پول والٹ میں اول ، پریانکا نائک جاولین تھرو میں اول، متھلیش موگیر پول والٹ میں دوم ، دھروہیگڈے شطرنج میں اول، کارتیک کولال 200میٹر دوڑمیں سوم، لڑکیوں کے زمرےمیں کبڈی دوم اور لڑکوں کے 4*100ریلے ، بال بیڈمنٹن ، تھرو بال میں اسکول نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر ادارے کے صدر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر پشپالتا، پرنسپال ، فزیکل ٹیچر اور عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: